کرونا ریلیف فنڈ، عام پاکستانی موبائل کے ذریعے رقم عطیہ کرسکتا ہے

کرونا ریلیف فنڈ، عام پاکستانی موبائل کے ذریعے رقم عطیہ کرسکتا ہے

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا ہے کہ ٹیلی تھون نشریات کے ذریعے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کی امداد جمع کی گئی۔
وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کےلئے خصوصی ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد  اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ خصوصی ٹیلی تھون کے ذریعے 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم جمع ہوئی جس کے بعد وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

Comments